وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے دین محمدیؐ کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی نویں مجالس عزا سے امام بارگاہ ابوطالب ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حقوق دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ کوئی بھی سوسائٹی مہذب بن سکتی ہے اور ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے، امام حسینؑ نے کربلا کے میدان کو خرید کر قیامت تک کے لئے انسانیت کو دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا سبق سکھایا، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کے جس پیغام سے آشنا کیا اور رہتی دنیا تک وہ پیغام ہر ذی شعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے کہ اے لوگو اگر تم اللہ سے نہیں ڈرتے اور قیامت پر بھی ایمان نہیں رکھتے تو کم از کم آزاد انسان تو بن کر رہو ایک آزاد انسان کے طور پر زندگی گزارو۔
کربلا کا پیغام ہی آزادی اور سب کے حقوق کا خیال رکھنا ہے، علامہ شبیر میثمی
مام حسینؑ نے کربلا کے میدان کو خرید کر قیامت تک کے لئے انسانیت کو دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا سبق سکھایا، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کے جس پیغام سے آشنا کیا
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49052












