امام حسینؑ کا مقصد حکومت یا شہادت نہیں بلکہ امت کی اصلاح تھا: رہبرِ شہید انقلاب
























انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے مستضعفین میں مزاحمت کا حوصلہ بیدار کیا، اسی حوصلے کی بنیاد پر آج فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا کے مظلومین روشنی لیکر ظلم کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
انقلاب اسلامی ایران کے موقع پر عالمی استکبار اس بات سے پشیمان ، پریشان اور نگران تھا کہ یہ خمینیت کیا ہے؟
بانی انقلاب اسلامی، مدافع قبلہ اول آیت اللہ العظمی امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی ایک عظیم اور بابصیرت قائد تھے جنہوں نے یہود و نصاری کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعہ سنی وحدت کی ضرورت پر زور دیا ۔یہی وہ تفکر ہے جس کے خلاف طاغوت و استکبار ڈالرو دینار لٹانے میں اب تک مصروف ہیں۔
امام خمینی رح نے درس کربلا سے استفادہ لیتے ہوئے عصر حاصر کے یزید کے خلاف برسریپیکار ہوکر انقلاب اسلامی اور الہٰی نظام قائم کروایا