دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
/ نجف الاشرف میں پیغمبرِ اکرم صلی الله علیه وآله وسلّم کی رحلت کی مناسبت سے لجنہ انصار المہدی نجف الاشرف کی طرف سے حسینیه صادقین میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی، جس سے حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی پاکستان امام حسین الکوثر سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام ماہ ربیع اول میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین مینیجنگ ڈائریکٹر الکوثر سکول اینڈ کالج علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔جشن میلاد صادقین کےمہمان خصوصی تحصیل سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور تھے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ مذہبی اعتقادات یا بنیادی عقائد نہیں ،تشریحات مسائل پیدا کرتی ہیں، انتہاءپسندی کی گنجائش کسی بھی معاشرے میں کسی بھی شکل میں نہیں دی جاسکتی،انسان کو آزاد پیدا کیا گیاہے مگر ہر دور میں ایک نئے انداز میں انسان کو غلام بنایاگیا اور بنایاجارہاہے۔
تربیتِ بشر ایک دینی و الہیٰ فریضہ ہے۔ اسی فریضے کی انجام دہی کیلئے خدا نے انبیا مبعوث کئے اور کتابیں نازل کیں۔ انسان تخلیقی طور پر خالق ِکائنات کا ایک شہکار ہے۔ ہماری اس کائنات کے امن، حُسن اور ترقی و کمال کا کوئی بھی خواب اس شہکار کی تعلیم و تربیت کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔ دراصل تربیت انسان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور انہیں نکھارنے کا نام ہے۔
کانفرنس سے سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالواحد بلوج بی این پی رہنما مبارک علی ہزارہ اتحاد تاجران بلوچستان کے سرپرست حاجی طاہر نظری الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد اور گرین پاکستان پارٹی کے چیرمین عبدالھادی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
پشاور میں امامیہ مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے مختلف چرچز سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادریوں نے سانحہ امامیہ مسجد کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی،
اپنے مذمتی بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔
علماءکرام نے بعثت کے موضوع پر آیاتِ قرآنی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم کے اعلان نبوت سے قبل عرب معاشرہ کی اخلاقی، معاشرتی، سماجی و دینی زبوں حالی و ذلّت کی کیفیت جناب سیدہ فاطمة الزہراءنے اپنے عظیم ترین بابا کی رحلت کے چند دن بعد خطبہ میں بیان فرمائی تھی۔ رسول اکرم ص اُسی گمراہ و زبوں حال معاشرے میں حُکمِ خُدا سے 40سال خاموش رہے جو کہ بہت مشکل کام تھا
شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی مہندس اگرچہ دو اسلامی ممالک یعنی ایران و عراق سے وابستہ تھے لیکن ان کے کارہائے عظیم نے انہیں عالم ِ اسلام میں ایک نمایاں اور ممتاز شناخت عطا کردی۔ اور موجودہ صدی کی جید انسانوں میں ان کا شمار ہوگیا۔ اور وہ پورے عالم ِ اسلام کی عمومی طور پر ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر دنیا میں متعارف ہوئے۔