تحریر: نذر حافی

09آوریل
کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند

کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند

انجینئر مرزا محمد علی ایک منفرد آدمی ہیں۔ اُن کی انفرادیت دوسروں کی خوبیوں کا اعتراف کرنا ہے۔ ایسے اعترافات سچ بولے بغیر نہیں ہوسکتے۔ سچ بولنے کیلئے بھی ہُنر چاہیئے۔ اسی لئے سچے لوگ ہر جگہ کم ہوتے ہیں۔ اب موجودہ ملکی حالات میں لوگوں سے سچ مخفی ہے۔ بھکاریوں کو سچ سے کوئی زیادہ غرض بھی نہیں۔ اُنہیں تو بس یہی خواب دکھایا جا رہا ہے کہ امریکہ سے بھیک آئے گی تو ہم مزے سے کھائیں گے۔ دوسری طرف امریکی بھی ہمیں اچھی طرح جانتے ہیں۔

05ژانویه
5 جنوری۔۔۔۔ حقِ خود ارادیت تو دور کی بات

5 جنوری۔۔۔۔ حقِ خود ارادیت تو دور کی بات

جہانِ اسلام کو خبر ہو یا نہ ہو، عالمی برادری کو بھی یاد ہو یا نہ ہو، آج پانچ جنوری ہے۔ 1949ء کو آج ہی کے دن اقوامِ متحدہ نے ایک انتہائی اہم قرارداد منظور کی تھی۔ اس قرارداد میں کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت تسلیم کیا گیا تھا۔ تاریخی اسناد کے مطابق 1947ء میں ہی کشمیریوں نے علمِ آزادی بلند کر دیا تھا۔

02ژانویه
مکتب سلیمانی کا عِرفانی منہَج

مکتب سلیمانی کا عِرفانی منہَج

ابھی چند سال پہلے جب مشرق و مغرب میں شیطان کی طاقت کا ڈنکا بج رہا تھا اور چاروں سمت سے شیاطین کے تیروں کا مینہ برس رہا تھا تو ایسے میں قاسم سلیمانی نے بارود کے مُصلّے پر نمازِ عشق ادا کی۔ ہم نے دیکھا کہ قاسم سلیمانی کی اس نمازِ عشق نے طالبان، القاعدہ اور داعش جیسے خونخواروں کے شکنجے سے بےبس انسانیت کو نجات دلائی۔ قاسم سلیمانی عالمِ بشریت کیلئے شیطان کے مقابلے میں ایک الہیٰ اور آہنی سِپر تھے۔

09مارس
پوپ کا دورہ عراق۔۔۔۔ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

پوپ کا دورہ عراق۔۔۔۔ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

عراق میں شہید قاسم سلیمانی کا خون ابھی خشک نہیں ہوا۔ عراق ابھی سوگوار ہے، لوگ اداس ہیں اور خطے سے امریکی و استعماری افواج کے انخلا کا مطالبہ زوروں پر ہے۔ چنانچہ اس دورے کو بعض نے اپنے مقاصد کے پیشِ نظر صلیبی جنگوں کی نئی روش کہا ہے، کچھ نے اپنے اہداف کی خاطر اسے ایک برائے نام دورے سے تعبیر کیا ہے، بہت ساروں نے اپنی مصلحت کے پیشِ نظر اسے معمول کا ایک سرکاری دورہ کہنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔