اس کے علاوہ امام زمانہ ؑ کی شخصیت اور عظمت آیات و روایات کی روشنی میں ’’رمز بقایای جہاں‘‘ کے نام سے کتاب لکھ چکا ہوں، تذکرہ موت آیات و روایات کی روشنی میں کہ ہم موت کی کیسی تیاری کریں اس پر بھی کتاب لکھنے کی توفیق ہوئی اور وہ بھی چھپ گئی ہے۔
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نےکہا کہ اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے اور دنیا کے سامنے کردار سے اسلام کا روشن چہرہ پیش کیا جائے،جیسا کہ اس سلسلے میں آپ اور آپ جیسے علماء اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔