16

اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے،حافظ بشیر حسین نجفی

  • News cod : 21442
  • 23 آگوست 2021 - 15:58
اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے،حافظ بشیر حسین نجفی
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نےکہا کہ اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے اور دنیا کے سامنے کردار سے اسلام کا روشن چہرہ پیش کیا جائے،جیسا کہ اس سلسلے میں آپ اور آپ جیسے علماء اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور مدرسہ امام خمینی کے پرنسپل علامہ افتخار حسین نقوی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نےکہا کہ اخلاق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جائے اور دنیا کے سامنے کردار سے اسلام کا روشن چہرہ پیش کیا جائے،جیسا کہ اس سلسلے میں آپ اور آپ جیسے علماء اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب علامہ سید افتخار حسین نقوی نے میراث اور طلاق کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کے متعلق تفصیلات بھی بیان فرمائیں۔اس بل کو پیش کرنے، اس کی متابعت کرنے اور اس راہ میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات کو بھی بیان فرمایا۔

مزید برآں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے الفجر یونیورسٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے آپ کی تمام تر کاوشوں کو سراہتے ہوئے آپ کی مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے اور آپ کی صحت کے لیے دعا فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21442