علامہ محمد یوسف عابدی سنہ 1968 میں بلتستان میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔
آپ نے علوم دینیہ جامعہ جعفریہ کراچی سے شروع کیں۔ پانچ سال جامعہ جعفریہ میں رہا اور وہاں مقدمات سے لیکر لمعتین تک تعلیم حجت الاسلام والمسلمین شیخ نوروز اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ مستان علی نجفی سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے حوزہ علمیہ قم تشریف لائے۔
آپ نے ایران میں پانچ سال تک مدرسہ حجتیہ میں سطوح کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد مدرسہ بقیہ اللہ میں داخلہ لیا جس میں حضرت آیت اللہ شب زندہ دار کے زیر سرپرستی میں تعلیم حاصل کی اور وہاں درس خارج کی تعلیم حاصل کرتا رہا اور اس مدرسہ میں بھی تقریبا پانچ سال تعلیم حاصل کی۔ وہاں سے فارغ ہونے کے آپ حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی کے درس خارج میں شرکت کرتے رہے اور ان کی وفات کے بعد انکے فرزند حضرت آیت اللہ جواد لنکرانی کے درس خارج میں شرکت کرتے رہے۔
علامہ یوسف عابدی نے حوزہ میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تدریس کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ سب سے پہلے مدرسہ امام علیؑ میں تدریس شروع کی اور 26 سال سے یہاں لمعہ، اصول، منطق اور دیگر کتابوں کی تدریس کے ساتھ ساتھ گروہ علمی کا بھی مسئول رہا۔
اس کے علاوہ مدرسہ امام خمینیؒ میں 15 سال سے کارشناسی و کارشناسی ارشد اور دیگر سطوح میں تدریس میں مشغول رہے، یہاں فقہ اور اصول و تفسیر پڑھاتا رہا اور اس کے علاوہ مدرسہ مؤمنیہ قم میں بھی مشغول تدریس ہیں۔
آپ نے حوزہ علمیہ قم کے قدیمی ترین درسگاہ مدرسہ آیت اللہ گلپایگانی میں سطوح عالیہ کی تدریس کرنے کی سعادت حاصل ہے اور تقریبا 20 سال سے تدریس میں مشغول رہے جہاں ہند و پاک کے کافی طلاب شرکت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ محرم و رمضان میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ کرتا کے لئے تشریف لے جاتے ہیں؛ وہاں مساجد، امام بارگاہوں کے علاوہ مختلف سکولوں، کالجوں میں لیکچر دیتے ہیں۔
آپ کی دو جلد کتاب ’’آداب و اخلاق‘‘ کے نام پر کچھ ماہ پہلے چھپ گئی ہیں، اس سے پہلے معاد آیات و روایات کی روشنی میں تقریبا 600 صفحات پر مشتمل کتاب چھپ چکی ہے۔
اس کے علاوہ امام زمانہ ؑ کی شخصیت اور عظمت آیات و روایات کی روشنی میں ’’رمز بقایای جہاں‘‘، تذکرہ موت آیات و روایات کی روشنی میں نامی کتابیں آپکی تالیفات میں شامل ہیں۔
قبلہ صاحب اب بھی حوزہ میں تدریس اور تعلیم کے ساتھ ساتھ درس اخلاق ، تالیفات میں مشغول ہیں۔
علامہ محمد یوسف عابدی کی نگاہ میں طلاب کی ذمہ داری؟
طلاب کی بنیادی ذمہ داری تربیت و تعلیم ہے، علوم محمد و آل محمد منور کرنا، اپنے ذہن اور فکر کو الٰہی فکر و ذہن بنانا، اس طریقے سے کہ اس کی سوچ الٰہی سوچ ہو اور اس کی فکر الٰہی فکر ہو، اہل بیت کے مکتب کی سوچ اور اسی سوچ کی ترویج معاشرہ میں کیا جائے۔ اپنی تربیت اس طرح سے کرنا کہ قوم کیلئے مفید ہو، فقہ و عقاید کو پختہ کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
فکری انحرافات ہوں تو مغفرت غیر ممکن ہے؛ لذا عقاید کو درست کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔