وفاق

05آگوست
صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات

صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

05آگوست
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت عراق اور افغانستان کے صدر تہران پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت عراق اور افغانستان کے صدر تہران پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، عراق کے صدر برهم صالح اور اسی طرح افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح تہران پہنچے۔

05آگوست
آیت اللہ رئیسی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تمام تیاریاں مکمل

آیت اللہ رئیسی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تمام تیاریاں مکمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب ایران کے وقت کے مطابق آج شام 5 بجے منعقد ہوگی۔

04آگوست
سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہوا۔

04آگوست
چیئرمینْ سینیٹ کے پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے

چیئرمینْ سینیٹ کے پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے

چیئرمین محمد صادق سنجرانی وزیر اعظم عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج ایران پہنچیں گے۔

04آگوست
عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13ویں وزیراعظم کاانتخاب آج ہوگا۔ تحریک انصاف 32اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 27ارکان پرمشتمل سادہ اکثریت درکار ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے چوہدری لطیف اکبرکووزیراعظم کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

04آگوست
عید مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے، علامہ مرید حسین نقوی

عید مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے، علامہ مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ”عیدمباہلہ“ کی مناسبت سے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

04آگوست
شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے موقع پر اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا تہنیتی پیغام

شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے موقع پر اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا تہنیتی پیغام

آیت اللہ رمضانی کے اس پیغام میں شیخ زکزاکی اور نائیجیریا کے مظلوم شیعوں کے دفاع میں انجام پانی والی کاوشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس راہ میں سرگرم تمام افراد، انسانی حقوق کی تنطیموں، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے وکلاء اور اس ملک کے جانثار عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

04آگوست
بعض عناصر محرم الحرام کو خون آلود کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

بعض عناصر محرم الحرام کو خون آلود کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد میں منعقدہ علماء کنونش سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ کسی ایسے مصنف اور واعظ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائیگی، جو فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہو۔ سوشل میڈیا کو فرقہ واریت پھیلانے کیلئے استعمال کرنیوالے عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے بلا تفریق مسلک و مذہب قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کیا جائیگا۔