آستان قدس رضوی ایرانی وغیرملکی زائرین

28آگوست
آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر،صوبہ خراسان رضوی میں دوغارون بارڈر پر،صوبہ گیلان میں آستارا را بارڈرپر،صوبہ اردبیل میں بیلہ سوار بارڈر پر،مغربی آذربائیجان میں تمرچین بارڈر پر،صوبہ کرمانشاہ میں خسروی بارڈر پر اور صوبہ خوزستان میں شلمچہ اور چذابہ بارڈر پر ایرانی اور غیرملکی زائرین منجملہ افغانستانی اور پاکستانی زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جہاں پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔