بجٹ روایتی

12ژوئن
بجٹ روایتی، عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر ہی نہیں رکھا گیا،دینی مدارس نظر انداز کیوں؟ علامہ ساجد علی نقوی

بجٹ روایتی، عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر ہی نہیں رکھا گیا،دینی مدارس نظر انداز کیوں؟ علامہ ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بجٹ عوام دوست تو پھر ہر طرف شور کیسا؟، پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیوں؟لفظوں کا ہیر پھیر ہر سال دہرادیا جاتاہے، بتایا جائے عام آدمی کو کس مد میں ریلیف دیا جارہاہے؟اردو قومی شناخت، بجٹ میں اس کا کتنا حصہ ؟ دستور میں موجود، سپریم کورٹ فیصلے میں موجود، وزیراعظم کی ہدایات میں موجود مگر بجٹ سے اردو غائب کیوں؟ ایک طرف ریاست مدینہ کے دعوے، دوسری جانب دینی مدارس کےلئے کچھ بھی نہیں ؟کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ 2021-22ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔