بین الاقوامی قرآنی نمائش

12مارس
قرآن پرنٹنگ سینٹر نے پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش میں بھرپور اور ممتاز شرکت کرتے ہوئے شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی ہے

قرآن پرنٹنگ سینٹر نے پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش میں بھرپور اور ممتاز شرکت کرتے ہوئے شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے منسلک قرآن پرنٹنگ سینٹر نے پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش میں بھرپور اور ممتاز شرکت کرتے ہوئے شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی ہے۔ یہ قرآن نمائش قرآن پاک کے عالمی دن اور جشن شعبانیہ کے ضمن میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے درمیانی صحن مابین الحرمین میں منعقد کی گئی تھی جو پانچ دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہے۔