جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور

17جولای
دین کے نام پر دنیا کو چھوڑ نا ٹھیک نہیں ، دنیا کے لئے دین کو ترک کرنا بھی خسارہ ہے، علامہ سید تطہیر حسین زیدی

دین کے نام پر دنیا کو چھوڑ نا ٹھیک نہیں ، دنیا کے لئے دین کو ترک کرنا بھی خسارہ ہے، علامہ سید تطہیر حسین زیدی

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دین در حقیقت دنیاوی اور دینی معاملات میں اعتدال کا نام ہے، دین کے نام پر دنیا کو چھوڑ دینا بھی ٹھیک نہیں اور دنیا کیلئے دین کو ترک کرنا بھی خسارے کا باعث ہے، فرمانِ معصومؑ ہے کہ جو دنیا کیلئے دین کو چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں، رزقِ حلال کیلئے محنت کرنا دنیا طلبی نہیں بلکہ عبادت ہے۔