حضرت فاطمہ زھرا(س)

16ژانویه
حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

حضرت فاطمہ زھرا(س) کی شناخت و معرفت کی ضرورت ہے، مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم

انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج فرماتے ہیں: وفی ابنۃ رسول اللہ لی اسوۃ حسنۃ (بحار، ج53؛ص 178) یعنی بلاشبہ رسول اللہ کی بیٹی میں میرے لیے شایستہ الگو و اسوہ ہے۔ امام زمانہ عج کی کلام سے واضح ہورہاہے کہ حضرت زھراء کا کیا مقام ہے کہ جو ایک حجت َخدا کے لیے بھی اسوہ ہیں۔اسی لیے روایات میں آیا ہے کہ نحن حجۃ اللہ علی الخلق و فاطمۃ حجۃ اللہ علینا یعنی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سب اماموں پر حجت خدا ہیں۔