حضور اکرم ﷺ

26سپتامبر
حضور اکرم ﷺ کی رحلت اور امام حسن ؑ کی شہادت اُمت مسلمہ کےلئے سانحہ سے کم نہیں

حضور اکرم ﷺ کی رحلت اور امام حسن ؑ کی شہادت اُمت مسلمہ کےلئے سانحہ سے کم نہیں

علامہ ساجدنقوی نے کہا کہ رسول خدا نے اپنی احادیث میں حضرت امام حسن علیہ السلام کی شان و منزلت اور سخاوت و مرتبت کی نشاندہی فرمادی تھی ۔ جب حضرت امام حسن علیہ السلام کے دور میں فتنہ و فساد نے سراٹھایا اور مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے تو امام ؑ نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمانوں کو امن و محبت کا درس دیا اور صلح کا راستہ اپناکر ثابت کردیاکہ اہل بیت پیغمبر دین اسلام کی نگہبانی کا فریضہ ادا کرنا جانتے ہیں اور کسی صورت بھی اسلام کے حصے بخرے ہونا گوارہ نہیں کرتے۔