حیات

08فوریه
بچوں کی تربیت میں محبت اور احترام میں زیادتی نہیں کرنا چاہئے

بچوں کی تربیت میں محبت اور احترام میں زیادتی نہیں کرنا چاہئے

اگر اولاد کے درمیان فرق ہوں، مثلا ایک بہت زیادہ زیرک اور ہوشیار ہوں لیکن دوسرا اس طرح نہ ہو، تب بھی ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرنا چاہئے، جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اپنے والد بزرگوار سے نقل فرماتے ہیں: خدا کی قسم، میں اپنی بعض اولاد سے محبت کا اظھار بغیر رغبت کے کرتا ہوں، حالانکہ میری یہ محبت کا مستحق میرا دوسرا فرزند ہے، میں اس طرح اس لئے کرتا ہوں، تاکہ ان کے شر سے میرا دوسرا فرزند محفوظ رہے، اور وہ لوگ اس طرح کا کردار پیش نہ کریں جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان کے ساتھ کیا تھا۔(تفسير نورالثقلين، ج۲، ص۴۰۸)

16فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔