خاردار تار

19فوریه
“خاردار تار” تک نہ ہونے سے لے کر “عین الاسد” پر میزائلوں کی بارش تک

“خاردار تار” تک نہ ہونے سے لے کر “عین الاسد” پر میزائلوں کی بارش تک

پہلوی دور حکومت بہت سے پہلوؤں سے ایران کی معاصر تاریخ کا ایک متضاد دور ہے اور ارضی سالمیت کے مسئلے میں یہ تضاد کچھ زیادہ ہی نمایاں ہے۔ پہلوی حکومت بظاہر اور اپنے دعوے کے مطابق اچھی خاصی فوجی طاقت کی حامل ہے لیکن اس کے دور میں اغیار کی جانب سے ایران کی ارضی سالمیت کی لگاتار اور بڑی شدت سے خلاف ورزی کی جاتی ہے۔