خاطرآزمائش

21آوریل
عالمی وبا، کرونا اور ہماری (سماجی، اخلاقی اور شرعی) ذمہ داریاں

عالمی وبا، کرونا اور ہماری (سماجی، اخلاقی اور شرعی) ذمہ داریاں

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کرونا دنیا کے تمام ممالک کے لئے ایک ایسا خطرہ بن چکا ہےکہ جس کے سامنے ریاستی سرحدیں، رنگ، نسل، مذہب سب کچھ بے معنی ہوکر رہ گیاہے، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس وبا کا مناسب سد باب نہ کیا گیا تو اس کے تباہ کن اثرات عالمی جنگ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں؛ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے اکثرممالک کو اربوں ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے اور لاکھوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں؛ لہذا اس عالمی وبا کے سد باب کے لئے ایک نہایت سنجیدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔