رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

13مارس
قرآن کی تلاوت مقدس فن، غزہ کی مدد دینی فریضہ اور صیہونی دشمن کی مدد یقینی طور پر حرام ہے

قرآن کی تلاوت مقدس فن، غزہ کی مدد دینی فریضہ اور صیہونی دشمن کی مدد یقینی طور پر حرام ہے

آپ نے کہا کہ قرآن ایک الہی فن ہے اور قرآن کے قاری کا سب سے اہم فریضہ، سامعین کے ذہنوں تک قرآن مجید کے معانی اور مختلف موضوعات کے سلسلے میں قرآن میں پیش کی گئی منظر کشی کو پہنچانا ہے بنابریں قرآن کے قاری، الہی فریضوں کے مبلّغین کا مصداق ہیں اور انھیں خود کو الہی فریضوں کے ایک مبلّغ کے حالات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

14مارس
امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس حربے کو ختم کر دیں، رہبر معظم انقلاب

امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس حربے کو ختم کر دیں، رہبر معظم انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور بیلاروس کے درمیان پائے جانے والے بہت سارے اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی غنڈہ گردی والی پابندیاں، انھیں اشتراکات میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن ملکوں کو امریکی پابندیوں کا نشانہ بنایا گيا ہے، انھیں ایک دوسرے سے تعاون کر کے اور ایک مشترکہ الاینس بنا کر، پابندی کے ہتھکنڈے کو ختم کر دینا چاہیے اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ کام ممکن ہے۔