ظالم قیادت

18آوریل
قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں  بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔