مرکز

06جولای
مسجد ہمارا ابتدائی مرکز اور نوجوانوں کی پہلی اجتماعی تربیت گاہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

مسجد ہمارا ابتدائی مرکز اور نوجوانوں کی پہلی اجتماعی تربیت گاہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے پاکستان کے دینی مدارس میں طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکلات اور ان کا راہ حل کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اعلی تعلیم کے حصول کے اسباب کیلئے سب سے پہلی چیز ایسی فضا میسر ہو جس میں طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں ہر فن کے ماہر اساتذہ موجود ہو ، فقہ و اصول ، تفسیر، کلام، فلسفہ، منطق، اور جدید علوم اس علمی فضا میں تمام علوم سے متعلق کتب کی دسترسی حاصل ہوں، لائبریری اور پر سکون علمی ماحول ہو جس میں طالب علم ترقی کرسکے۔

17می
خالق کائنات نے زمین کا سب سے پہلا ٹکڑا اپنی عبادت کے ساتھ مختص کیا، علامہ افضل حیدری

خالق کائنات نے زمین کا سب سے پہلا ٹکڑا اپنی عبادت کے ساتھ مختص کیا، علامہ افضل حیدری

توسیع مسجد و امام بارگاہ قصر بتول شادمان لاہور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ دین اسلام میں مسجد کی بہت بڑی اہمیت ہے، اس کی تعمیر کے حوالے سے معصوم فرماتے ہیں جو شخص دنیا میں اللہ کا گھر بنائے گا اللہ رب العزت جنت میں اس کے لئے گھر بنائے گا۔گویا یہ ایک معاہدہ ہے۔ ہم دنیا میں اللہ کا گھر بنا رہے ہیں اور وہ جنت میں ہمارے لئےگھر بنا رہا ہے۔

11ژانویه
عالم آل محمد کے حرم کو سائنس اورٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

عالم آل محمد کے حرم کو سائنس اورٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

حرم مطہررضوی کے منتظم اعلی محمد مہدی برادران نے کہا کہ امام رضا (ع) کے اہم اور ممتاز القابات میں سے ایک لقب " عالم آل محمد (ص)" ہے اور اسی بنیاد پرخود ہمارے اس کمپلیکس کی انتظامیہ نے بھی اپنے کام کی بنیاد اس بات کو قرار دیا ہے کہ علم اور سائنس کی ترویج کی جانب قدم بڑھائے اور اس سلسلے میں انتھک کوششیں کرتی رہے ۔