مسلح فورسز

04اکتبر
کسی بھی ملک کی سلامتی، اغیار کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہیے، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

کسی بھی ملک کی سلامتی، اغیار کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہیے، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اس تقریب میں اس بنیادی اصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران میں مسلح فورسز، ملک و قوم کے لیے ایک مضبوط فصیل اور قلعہ ہیں، کہا: جیسا کہ امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا ہے: "والجنود باذن اللہ حصون الرعیۃ"؛ اس چیز نے حقیقی معنی میں ہمارے ملک میں عملی شکل اختیار کی ہے اور آج مسلح فورسز، فوج، سپاہ، پولیس اور رضاکار فورس کے ادارے صحیح معنی میں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے فوجی خطروں کے مقابلے میں دفاعی ڈھال ہیں۔