مسلم حکمران

05فوریه
مسلم حکمران کشمیر کو پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں،فلسطین کواسرائیل سے تنازعہ قرار دے کر جان چھڑائی جاتی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

مسلم حکمران کشمیر کو پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں،فلسطین کواسرائیل سے تنازعہ قرار دے کر جان چھڑائی جاتی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں ممالک کے درمیان نااتفاقی ، ایک دوسرے کے دکھ درد اور مسائل سے الگ تھلگ رہنے کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔57 اسلامی ممالک میںبہت سی مشترکہ اقداراوربے پناہ دولت کے باوجود ددنیا بھر میں مسلمان ہی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔کشمیریوں کا حق خود ارادی ختم کیا گیا،ہزاروں کو شہید کیا گیا لیکن مسلم حکمران اسے پاکستان کا مسئلہ قرار دے کر پہلو تہی کرتے ہیں.