مولائے کائنات

26فوریه
حضرت علی کی عظمت کے بارے مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں، علی سے محبت کا دعویٰ کرنے والے مظلوم کی حمایت، عبادات کی پابندی کریں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

حضرت علی کی عظمت کے بارے مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں، علی سے محبت کا دعویٰ کرنے والے مظلوم کی حمایت، عبادات کی پابندی کریں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

علی مسجد جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں نماز جمعہ کے خطبہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ کائنات کا خالق،مدبّر، مدیر اور رب فقط اللہ تعالیٰ ہے۔ نہ اس کے بنانے میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ چلانے میں۔انبیاء، اولیا ء یہی پیغام دیتے رہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات قرآن مجید میں بہت زیادہ بیان کئے گئے ہیں۔

25فوریه
امام علی ، سورہ واقعہ میں ” السابقون ” کے واضح مصداق ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی

امام علی ، سورہ واقعہ میں ” السابقون ” کے واضح مصداق ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی

حجت الاسلام والمسلمین، ناصر رفیعی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ متعدد آیتوں میں حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان ہوئے ہیں ، کہا کہ سوہ رعد کی آیت نمبر 43 میں آیا ہے کہ " اور جو لوگ کفر اختیار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں تم اللہ کے رسول نہیں ہو ، کہہ دو خدا اور جس کے پاس کتاب کا علم ہے اس کی گواہی میرے اور تمہارے درمیان کافی ہے ۔ " یہاں پر علم رکھنے والے سے مراد حضرت علی اور اہل بیت پیغمبر علیہم السلام ہیں ۔