نصاب میں مکتبِ تشیّع

30ژانویه
نصاب میں مکتبِ تشیّع کو نظر انداز کیا گیا،مسلّمہ عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

نصاب میں مکتبِ تشیّع کو نظر انداز کیا گیا،مسلّمہ عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیاہے کہ ملت جعفریہ ہرگز اہل بیتؑ کی مخالفت برداشت نہ کرے گی ۔جبکہ شیعہ عقائد کونظر انداز کر کے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک انصاف کا تمام طبقات کے لئے ”یکساں نصاب“ اچھا اقدام ہے لیکن متعصب افراد نے اسے متنازعہ بنا دیا۔