نوید سحر

30مارس
امام زمان (عج) کی ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار “نوید سحر” کا انعقاد

امام زمان (عج) کی ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار “نوید سحر” کا انعقاد

سیمینار کے پہلے خطیب شیخ عسکری ممتاز تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کو تمام ادیان پر غلبہ دینا یہ خدا کا وعدہ ہے، جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ اسلام ایک جامع و کامل دین ہونے کے اعتبار اس کے دلائل و تعلیمات بھی دیگر مکاتب پر غالب رہی ہیں اور علماء و محققین نے دیگر مکاتب کے شبہات اور اعتراضات کا مدلل جواب دیا ہے۔ اسلام کا پوری دنیا میں نفاذ ابھی تک محقق نہیں ہوا، جو کہ امام کے ظہور کے ساتھ مکمل طور پر ایک عالمی الہیٰ حکومت کی شکل میں ظہور ہوگا۔