والد گرامی

16ژانویه
حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں بی بی کی سیرت کے چند پہلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔