18

حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 8122
  • 16 ژانویه 2021 - 15:06
حضرت زہرا (س) کی زندگی ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں بی بی کی سیرت کے چند پہلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکیٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں بی بی کی سیرت کے چند پہلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور میں خانوادہ علامہ قاضی سید نیاز نقوی مرحوم کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء میں انکا کہنا تھا بی بی نے شادی کے پہلے دن جو لباس تھا وہ سائل کو دے کر پیغام دیا کہ راہ خدا میں بہتر چیز دینی چاہیے۔

یاد رہے اس مجلس عزاء سے گذشتہ چند سالوں سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رح خطاب کرتے تھے جو کہ طلاب جامعہ جامعہ المنتظر لاہور کی طرف سے منعقد ہوتی تھی اس سال یہ پروگرام خانوادہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی طرف سے منعقد کیا گیا آج دوسری مجلس سے علامہ رضی جعفر نقوی نے خطاب کیا فضائل و مصائب بیان فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8122