وقت

28دسامبر
گوند والے ہاتھ سے کیسے وضو کیا جائے ؟

گوند والے ہاتھ سے کیسے وضو کیا جائے ؟

 اگر گوند کو برطرف کرنا ممکن ہو تو وضو اور غسل کے لیے مانع کو ہٹا دینا چاہئے اور اگر اس سے برطرف کرنے کے لیے زیادہ وقت نہ ہو اور یہ کام نماز کے قضا ہونے کا باعث بنے تو تیمم کرنا چاہیے اور اگر مانع کو ہٹانا ممکن نہ ہو تو وضو اور غسل کے وقت جس جگہ گوند لگی ہے اس پر تر ہاتھ پھیرنا چاہئے۔

23سپتامبر
علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

مدرسہ امام الامنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے کہا ہے کہ مکتب تشیع کی علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

18آوریل
سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا:اس وقت سکردو مسائلستان بنا ہوا ہے۔ بجلی، صحت ، روڈ اور پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں، لہذا میرا مشورہ یہ ہے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے اور حکومت سے مخصوص گرانٹ کا مطالبہ کیا جائے۔ جو مسائل فور ی حل طلب ہوں ان کا فوری اور جو طویل المیعاد ہوں ان کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔ ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

07مارس
پنجاب حکومت پُرامن قوم کے افراد کو دہشت گردوں کی صف میں شامل کرنے سے باز رہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پنجاب حکومت پُرامن قوم کے افراد کو دہشت گردوں کی صف میں شامل کرنے سے باز رہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور فورتھ شیڈول میں اندراج کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ان کے ہمراہ مرکزی و صوبائی رہنماء اور نامور علماء بھی موجود تھے۔

01ژانویه
شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے، ایران

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام یقینی ہے اور اس کی جگہ اور وقت کا تعین ایران کرے گا۔