7

علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 22594
  • 23 سپتامبر 2021 - 13:06
علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسہ امام الامنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے کہا ہے کہ مکتب تشیع کی علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام الامنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے کہا ہے کہ مکتب تشیع کی علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے کانفرنس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہر اور اندر کے ناصبی دشمن مل کر تشیع پر ضرب لگانا چاہتے ہیں اور ہم اس شرارت کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں، جب تشیع علوی کی صفوں میں یک جہتی اور اتحاد قائم کریں اور مل کر ایک آواز پورے ملک میں اٹھائیں کہ ہم عزاداری اور ولایت علی (ع) کے خلاف ہر اٹھنے والے ہر یزید کا مقابلہ کریں گے۔ 15 صفر کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد اس ہدف کا پیش خیمہ ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22594