پابندیوں

01مارس
امریکا چاہتا ہے کہ آپ کو ایک تاریک، لامتناہی اور مبہم راستے پر دھکیل دے اور پھر آپ سے نقد لے اور ادھار دے، ایرانی سلامتی کونسل کے رکن سے خصوصی گفتگو

امریکا چاہتا ہے کہ آپ کو ایک تاریک، لامتناہی اور مبہم راستے پر دھکیل دے اور پھر آپ سے نقد لے اور ادھار دے، ایرانی سلامتی کونسل کے رکن سے خصوصی گفتگو

رہبر انقلابی اسلامی نے ایک جملہ کہا جو واقعی بڑی گہرائي رکھتا ہے، وہ جملہ کیا ہے؟ انھوں نے فرمایا کہ ہمیں ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی کی کوئي جلدی نہیں ہے اور جو چیز ہمارے لیے اہم ہے وہ ایٹمی معاہدہ نہیں بلکہ پابندیوں کا خاتمہ ہے کیونکہ ایٹمی معاہدہ پابندیوں کو ختم کرنے کا ایک وسیلہ تھا، مقصد پابندیوں کا خاتمہ تھا۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پابندیاں اٹھائی جانی چاہیے۔

11فوریه
انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔

10فوریه
انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، علامہ افضل حیدری

انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، علامہ افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کے قائد اور رہبر حضرت امام خمینی نے انقلاب برپا کرتے وقت اسلام کے زریں اصولوں اور پیغمبر اکرم کی سیرت و سنت کے درخشاں پہلووں سے ہر مرحلے پر رہنمائی حاصل کی۔ جس طرح رحمت اللعالمین کے انقلاب کا سرچشمہ صرف غریب اور کمزور لوگ تھے.