8

انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 10219
  • 10 فوریه 2021 - 20:16
انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کے قائد اور رہبر حضرت امام خمینی نے انقلاب برپا کرتے وقت اسلام کے زریں اصولوں اور پیغمبر اکرم کی سیرت و سنت کے درخشاں پہلووں سے ہر مرحلے پر رہنمائی حاصل کی۔ جس طرح رحمت اللعالمین کے انقلاب کا سرچشمہ صرف غریب اور کمزور لوگ تھے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کے قائد اور رہبر حضرت امام خمینی نے انقلاب برپا کرتے وقت اسلام کے زریں اصولوں اور پیغمبر اکرم کی سیرت و سنت کے درخشاں پہلووں سے ہر مرحلے پر رہنمائی حاصل کی۔ جس طرح رحمت اللعالمین کے انقلاب کا سرچشمہ صرف غریب اور کمزور لوگ تھے، اسی طرح امام خمینی ؒکے انقلاب کا سرچشمہ بھی مستضعفین ہی تھے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کر رہا ہے۔موجودہ رہبر انقلاب آج بھی امام خمینی کے اہداف کو اسی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں.
اسلامی انقلاب کی حمایت واجب شرعی ہے، علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ خط امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور معاونت کریں۔ علماء اہلسنت سے بھی حکومت اسلامی اور امام خمینی کے شاگرد آیت اللہ خامنہ ای کا استکباری قوتوں کے مقابلے میں ساتھ دینے کی خواہش ہے.
انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کی نہضت اور تحریک اب عالمی انقلابی تحریک بن چکی ہے جس سے شیاطین عالم خوف زدہ ہیں، آپ ؒ نے امام زمانہ ؑ کے عالمی اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کی۔ جس کے باعث دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں خوف زدہ ہوگئیں، کیونکہ انہیں اپنا اقتدار باطل زوال پذیر نظر آرہا ہے۔ آپ ؒ نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مستضعفین عالم کی عالمی حکومت کی نوید دی۔
نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایک ایسے عادلانہ نظام کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو، امن و امان کی فضاءپیدا ہو، عوام کوپرسکون زندگی نصیب ہو۔ لہذا پرامن انداز میں پرامن طریقے اور راستے کے ذریعے تبدیلی لائی جائے اور اس کے لیے عوام اور خواص سب کے اندر اتحاد و وحدت اور یکسوئی کے ساتھ جدوجہد کرنے کا شعور پیدا کیا جائے۔ اگر ہم زندہ اور باوقار قوم کے طور پر دنیا میں رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اعلی اہداف کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا، گروہی اور مسلکی حصاروں سے دست کش ہونا پڑے گااور اپنے اندر جذبہ اور استقامت پیدا کرنا پڑے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10219