11

انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 10341
  • 11 فوریه 2021 - 23:43
انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیراہتمام ایک آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار کا انعقاد کیا گیا، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اللہ اس قوم کی حالت  تبدیل نہیں کرتا جو اپنی حالت کو بدلنا نہیں چاہتی، انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ اور رہبر نے ہر اس راستے کو بند کیا جو افتراق کی طرف جاتا ہے انہوں نے اتحاد کی  لڑی میں پرو دیا۔اتحاد کے ساتھ  مسلمان مل کر  قرآن و سنت کا احیاء کریں۔انقلاب قرآن و سنت کی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہے،انقلاب آئے اور ختم ہو گئے مگر یہ انقلاب  بیالیس سال بعد زندہ  اور متحرک ہے۔اس انقلاب  نے پوری دنیا میں یہ احساس  پیدا کیا کہ اگر تم  اللہ کے لیے  نکلو گے تو اللہ کی نصرت آئے گی۔امام خمینی ؒنے اس اصول پر عمل کیا ،پابندیوں لگتی رہی  مگر انقلاب اسلامی رہبر معظم کی  قیادت میں بہت اچھے انداز میں آگے  بڑھ رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10341