پجاری

27دسامبر
جدید بتوں کے مسلمان پجاری

جدید بتوں کے مسلمان پجاری

بتوں اور انسانوں کا تعلق بہت پرانا ہے۔ مٹی ، پتھر یا لکڑی کے بت بنا کر پوچنے یا عبادت کرنے کا نام بت پرستی نہیں بلکہ حقیقت میں غیرالله کو مقدس بنا کر اسکی پرستش کرنا بت پرستی کہلاتا ہے۔ بت پرستی کی ابتداء افراد و اشیاء کی تقدیس یا انکی ہیبت ، ڈر اور خوف کی وجہ سے ہوئی جیسے سامری نے گوسالے کو ایسی شکل میں مزین کیا کہ انسان نے إله سمجھ کر پوچا شروع کردی اور فرعون و نمرود نے لوگوں کے دلوں میں ایسی ہیبت ڈالی کہ انسان نے معبود سمجھ کر عبادت شروع کردی۔