پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی

12آوریل
تعلیمی نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے جائیں، سیدہ زہرا نقوی

تعلیمی نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے جائیں، سیدہ زہرا نقوی

اسلامیات کے نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے اور ان کی جگہ مسلمہ اور متفقہ اسلامی شخصیات شامل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین مذہبی تعلیم کے حوالے سے کسی ایک مسلک کی تعلیمات کو کسی دوسرے مسلک پر مسلط کرنے سے منع کرتا ہے۔

23مارس
قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی،سیدہ زہرا نقوی

قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی،سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا  آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنی ہوگی۔

13فوریه
ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نےکہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن میں اسلامی تعلیمات سے متصادم ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں.

11فوریه
رہبر معظم سید علی خامنہ ای  کی بے باک قیادت میں انقلاب اسلامی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، زہرا نقوی

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بے باک قیادت میں انقلاب اسلامی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، زہرا نقوی

خمینی بت شکن نے ایرانی قوم میں دینی اور سیاسی شعور پیدا کیا اور اڑھائ ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت پر مبنی آمریت کا خاتمہ کیا ان کا کہنا تھا امام خمینی نے عالمی سامراج کی تمام تر ناپاک سازشوں کا قلع قمع کیا آپؒ نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانان عالم میں وحدت کی روح پھونک دی اور انھیں یہ پیغام دیا کہ مسلکی اختلاف سے بالا تر ہو کر ظالم اور غاصب حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جاو تاکہ خدا کے اذن اور ارادے سے مستکبرین پر مستضعفین اور باطل پر حق کا غلبہ عطا ہو۔