13 رجب المرجب

26فوریه
منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے خون عطیہ کرکے جشن مولود کعبہؑ منایا

منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے خون عطیہ کرکے جشن مولود کعبہؑ منایا

ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آج جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں ادارہ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ہم نے اپنے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مولودِ کعبہؑ کا جشن اس انداز میں منائیں کہ اُن کی اِس خوشی سے کسی کو زندگی ملے، جس پر طلبہ کی بڑی تعداد نے خون عطیہ دینے کا عزم کیا اور شہریوں نے بھی خون کے عطیات دیئے۔

25فوریه
حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے13رجب کو پہلے امام حضرت علی ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کہا کہ خدا تعالی اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول ‘ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے۔ رسول اکرم نے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خالص انداز میں آپ کی تربیت فرمائی ۔