14

انقلاب اسلامی کا پیغام اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، مدیر مدرسہ امام المنتظر (عج)

  • News cod : 10178
  • 10 فوریه 2021 - 12:44
انقلاب اسلامی کا پیغام اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، مدیر مدرسہ امام المنتظر (عج)
مدیر مدرسہ امام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر علامہ محمد حسن نقوی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، حضرت امام خمینی (رح) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج مخالف انقلابی رہنما ہیں کہ جن کے افکار نے عالمی استکباری نظام میں دراڑیں ڈال دیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ امام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے انقلاب اسلامی کے 42ویں سالگِرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے نہ صرف ظالم شہنشاہیت کا خاتمہ بلکہ دنیا کو ظلم و استبداد کے آگے ڈٹے رہنے کی ہمت و جرات عطا کیا.

انہوں نے کہا کہ اس مرد مجاھد نے کربلا والوں کے پیغام کو عملی طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے مکتب کی سربلندی و سرفرازی کا باعث بنے

انھوں نے کہا کہ رھبر کبیر امام خمینی (رح) نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی لھذا عالم اسلام کو امام خمینی جیسے عظیم مفکر کی پیروی کرتے ہوے باہم اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا چائیے۔

علامہ سید محمد حسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، حضرت امام خمینی (رح) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج مخالف انقلابی رہنما ہیں کہ جن کے افکار نے عالمی استکباری نظام میں دراڑیں ڈال دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10178