10

سخت ترین پابندیوں کے باوجود اسلامی انقلاب ایران اب بھی سربلند اور قائم و دائم ہے، سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

  • News cod : 10186
  • 10 فوریه 2021 - 13:32
سخت ترین پابندیوں کے باوجود اسلامی انقلاب ایران اب بھی سربلند اور قائم و دائم ہے، سربراہ جامعہ علمیہ کراچی
انقلاب اسلامی کے عظیم بانی امام خمینی (رح) کی پیرس سے جلاوطنی کے بعد ایران آمد سے ایرانی قوم میں ایک نئی روح پھونکی گئی اور انھوں نے صرف 10 دن کے اندر ایک ظالمانہ بادشاہت کا خاتمہ کردیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اور ایرانی عوام  کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے لئے حضرت امام خمینی نے قید و بند کی صعوبتیں اور طویل جلاوطنی برداشت کی آپ کے صبر و استقامت کے سامنے ڈھائی ہزار سالہ شاہی نظام سرنگون ہوگیا۔

انقلاب اسلامی کے عظیم بانی امام خمینی (رح) کی پیرس سے جلاوطنی کے بعد ایران آمد سے ایرانی قوم میں ایک نئی روح پھونکی گئی اور انھوں نے صرف 10 دن کے اندر ایک ظالمانہ بادشاہت کا خاتمہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10186