30

اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے،مولانا انیس الحسنین خان

  • News cod : 10343
  • 11 فوریه 2021 - 23:58
اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے،مولانا انیس الحسنین خان
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےحجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے میزبان کی حیثیت سے تمام مہمانوں کا شکریہ اور کہا کہ میں انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔یقینا بہت سے انقلابات دنیا میں رونما ہوئے مگر  اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےحجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے میزبان کی حیثیت سے تمام مہمانوں کا شکریہ اور کہا کہ میں انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔یقینا بہت سے انقلابات دنیا میں رونما ہوئے مگر  اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔یہ انقلاب ایک مجتہد،فقیہ اور زمان شناس عالم کی سربراہی میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اس انقلاب کو انقلاب امام زمانہؑ سے متصل فرمائے۔اگر امام خمینیؒ کی خصوصیات کو پہچان لیں تو انقلاب کو پہچان لیں گے۔وہ ایک فقیہ تھے دین کو گہرائی سے سمجھتے تھے۔ان کا ایمان تھا کہ اسلام انسان کے لیے مکمل ضابطہ اخلاق ہے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ انسان کے تما م دکھوں کا مداوا ہے۔پورا کفر  ملحد و مشرک تھا ان مقابل ایک سیدہ زادہ آتا ہے اور پرچم اسلام کو اٹھا کر تمام طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہو جاتا ہے۔خدائی طاقت کے ذریعے شیطانی طاقتوں پرغلبہ ممکن ہے آپ خدا پر متوکل تھے اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتے تھے۔انقلاب دن بدن ترقی کر رہا اور ایک طاقت میں بدل رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10343