14

طلاب کا منظم ہونا اور آپس میں رابطہ برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، علامہ سید محمد رضوی

  • News cod : 10423
  • 12 فوریه 2021 - 17:54
طلاب کا منظم ہونا اور آپس میں رابطہ برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، علامہ سید محمد رضوی
انجمن طلاب بلتستانیہ کے وفد نے آج اسلام آباد میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد رضوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مبلغی سے ملاقات کی اور انجمن کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور دونوں علمائے کرام نے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کی.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انجمن طلاب بلتستانیہ کے وفد نے آج اسلام آباد میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد رضوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مبلغی سے ملاقات کی اور انجمن کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور دونوں علمائے کرام نے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کی.

رپورٹ کے مطابق انجمن طلاب بلتستانیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین رضوی نے کہا کہ طلاب کا منظم ہونا اور آپس میں رابطہ برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے تاکہ مشترکہ جدوجہد جاری رہے اور طلاب کے مشکلات حل ہوجائیں.

ہمیں معنوی طور پہ بھی مضبوط ہونا چاہیے. بلتستان میں بزرگ علماء نے جس طرح تبلیغ دین کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اس کا نتیجہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری قوم انتہائی مہذب قوم ہے ہمیں اس پر اور کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ سلسلہ برقرار رہے.

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مبلغی نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں معنوی طور پہ بھی مضبوط ہونا چاہیے اور ہر کام خدا کی رضا کے لئے کرنا چاہیے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10423