8

حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب

  • News cod : 10435
  • 12 فوریه 2021 - 22:27
حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے اعضائے ھیئت نظارت کے اجلاس کے بعد آج حسینیہ امام جوادؑ مشہد میں باضابطہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمدحسین بھشتی کو دو سال کے لیے صدرجامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھدمقدس کےطور پر منصوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے اراکین ھیئت نظارت کے اجلاس کے بعد آج حسینیہ امام جوادؑ مشہد میں باضابطہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمدحسین بھشتی کو دو سال کے لیے صدرجامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھدمقدس کےطور پر منصوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسینیہ امام جوادؑ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شعبہ مشہد کے سابق صدر حجۃ الاسلام انصار ثقلین نے مشہد میں زیر تعلیم بلتستان کے تمام علما اور طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو در پیش چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا اور علمائے کرام سے نومنتخب صدر کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی.

جامعہ روحانیت بلتستان کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کے مکمل اختیارات صدر جبکہ قانون گذاری کا حق مجلس کے پاس ہے البتہ مشہد مقدس میں مجلس نہ ہونے کی وجہ سے مجلس کے تمام اختیارات ہیئت نظارت کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے جو کہ پاکستان میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10435