9

اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر کی بصیرت اور ملت کے عزم و ہمت سے علمی اور عسکری کامیابیاں حاصل کیں،آیت الله قبلان لبنان

  • News cod : 10567
  • 14 فوریه 2021 - 11:08
اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر کی بصیرت اور ملت کے عزم و ہمت سے علمی اور عسکری کامیابیاں حاصل کیں،آیت الله قبلان لبنان
لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیرقبلان نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے،اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی نے حق کا پرچم بلند کیا اور امام خمینی(رح) کے رہنما اصولوں اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر اسلامی شریعت اور طرز زندگی کو زندہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیرقبلان نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیرقبلان نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے،اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی نے حق کا پرچم بلند کیا اور امام خمینی(رح) کے رہنما اصولوں اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر اسلامی شریعت اور طرز زندگی کو زندہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے ظالم حکومت کا تختہ الٹنےاور استکبار جہاں کے ظلم و استبداد سے پاک ایک انصاف پسند حکومت کے قیام ، جس کا نعرہ “نہ شرقی نہ غربی جمہوریہ اسلامی”تھا،کے لئے ایرانی عوام میں شعور کو بیدار کیا۔ایران،اس نعرے کے ساتھ عالمی استکبار کے خلاف کھڑا ہوا اور اسلامی امنگوں کے مطابق امت اسلامیہ کے مختلف امور کی حمایت کی۔

لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے بابصیرت رہبر کی تدبیر،قوم کےعزم و ارادہ اور سائنسدانوں کی کاوشوں کے ذریعے سائنسی ، ٹکنیکی اور عسکری کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

آیت اللہ قبلان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران مزاحمت و مقاومت اور عزم کا محور بن گیا ہے جو امت اسلامیہ کے معاملات اور ان کے حقوق کا دفاع کرتا ہے،مزید کہا کہ ایران فلسطینی عوام کی مدد کے لئے پرعزم ہے اور وہ فلسطین اور اس کے مقدسات کو کبھی نظرانداز نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران عربوں اور مسلمانوں کے لئے ایک بنیادی طاقت بن چکا ہے لہذا ہمیں دشمنوں کے مقابلے میں،امت کے مفادات کےحصول کیلئے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔

لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکرنے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک کو قابض صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بجائے ،ایران کے ساتھ تعاون بڑھاناچاہیے،کہا کہ لبنان کو ایران کے ساتھ اپنے مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہیے ،کیونکہ ایران، لبنان کا سب سے بہترین حلیف اور حامی ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اور لبنان کے مابین تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

آخر میں، آیت اللہ قبلان نے جشن انقلاب اسلامی ایران کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اور ایرانی صدر کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے ایران کی عزت ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10567