10

امام جمعہ گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغا کر دیا

  • News cod : 10596
  • 14 فوریه 2021 - 20:51
امام جمعہ گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغا کر دیا
حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا شجرکاری بہار کی آمد کی نوید اور درختوں کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہےشجرکاری ماحول کے ساتھ ساتھ سماجی باالخصوص ہمارے علاقوں میں معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ہر شخص کو اس مہم میں حصہ لینا چائیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تفصلات کے مطابق یکم رجب یوم ولادت امام محمد باقر علیہ اسلام کے موقع پر امامیہ کونسل کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے آغاز کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا آغا سید راحت حسین نے پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا.

حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا شجرکاری بہار کی آمد کی نوید اور درختوں کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہےشجرکاری ماحول کے ساتھ ساتھ سماجی باالخصوص ہمارے علاقوں میں معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ہر شخص کو اس مہم میں حصہ لینا چائیے انہوں نے کہا شجرکاری کا موسم شروع ہوا ہے درخت لگانا سنت نبوی صلیﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے۔درخت صدقہ جاریہ ہے جب تک لوگ اس درخت سے فائدہ اٹھاتے رہیں گےسایہ میں بیٹھیں، پھل کھائیں ثواب ملتا رہے گا” جس طرح ہم اپنے آباؤ اجداد کے لگائے باغیچوں اور گھنے درختوں کے سائے میں بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو خوشگوار، سرسبز صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول دے کر جائیں درِخت لگانا ماحول کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں معاون و مددگار ہے روح ارضی پر درخت زندگی کے ضامن ہے لہذا مسلمانوں کو تاکید کی جائے وہ ضرور شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ہر فرد کم از کم پانچ درِخت لگائیں جن کی اپنی زمیں نہیں وہ دوسروں کے زمین پر بھی درخت لگا کر صدقہ جاریہ کرے تاکہ جت تک اس درخت سے استفادہ ہوتا رہے آپ کو اجر و ثواب ملتا رہے گا۔انہوں نے کہا شجرکاری مہم کے حوالے سے حکومت اور محکمہ زراعت و جنگلات کی طرف سے عوام کو جو سہولت دی جا رہی ہے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے شجرکاری مہم کو وسعت دینے میں حکومت سے تعاون کریں مرکزی امامیہ کونسل کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ہدایت علی نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہےعالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات دنیا پر انسانی زندگی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں جسکا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے آج ہی سے سوچ کر اس چیلنج پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی کٹاؤ اور سیلابوں کو روکنے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ اور صحت مندانہ زندگی کیلئے زیادہ جنگلات اور درختوں کو لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس اجتماعی مقصد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10596