13

انیس النقاش استکباری سازشون كو بے نقاب کرنے میں بےمثال تھے،علامہ شفقت حسین شیرازی

  • News cod : 11283
  • 22 فوریه 2021 - 17:32
انیس النقاش استکباری سازشون كو بے نقاب کرنے میں بےمثال تھے،علامہ شفقت حسین شیرازی
انیس النقاش ایک با بصیرت و آگاہ و زمانہ شناس اور دنیا میں آنے والی تبدیلوں پر کہری نگاہ رکھتے تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان کے نامور تجزیہ نگار انیس النقاش کے وفات پر  اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ انیس النقاش فلسطین ولبنان اور جبھة مقاومت کے عظیم مفکر اور تجزیہ نگار تھے۔

استکباری سازشون كو بے نقاب کرنے اور شیطانی وصہیونی مکروہ چہرے کو رائے عامہ کے سامنے عیان کرنے میں اپنی مثال آپ تھے۔ وه اسٹریٹجیک عقل وفکر کے مالک تھے۔ اور ایک با بصیرت و آگاہ و زمانہ شناس اور دنیا میں آنے والی تبدیلوں پر کہری نگاہ رکھتے تھے۔
کورونا کے باعث وہ چند ھفتوں سے دمشق کے ھاسپیٹل میں زیر علاج تھے انکی ناگہانی وفات سے امت اسلامى وعربی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس عظیم مجاھد ومقاوم کی مغفرت فرمائے اور اس کے درجات بلند فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور سب لواحقین اور انکے حلقہ احباب کو تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11283