7

نہج البلاغہ امام علیؑ کی عظیم شخصیت کا عکس تمام نما ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 11760
  • 25 فوریه 2021 - 21:30
نہج البلاغہ امام علیؑ کی عظیم شخصیت کا عکس تمام نما ہے، علامہ مقصود ڈومکی
جشن مولود کعبہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینی امام بارگاہ کھوکھر گوٹھ ضلع لاڑکانہ میں جشن مولود کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ مومنین سے ملاقات اور پھر جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین علی المرتضی علیہ السلام کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جشن مولود کعبہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینی امام بارگاہ کھوکھر گوٹھ ضلع لاڑکانہ میں جشن مولود کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ مومنین سے ملاقات اور پھر جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین علی المرتضی علیہ السلام کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ آپ کی ذات گرامی میں زہد و تقوی علم اور حلم رحمدلی سخاوت اور شجاعت سمیت تمام انسانی صفات اور کمالات جمع تھیں۔ آپ کی ولادت باسعادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ اور یہ اعزاز کائنات آپ کے علاوہ کسی کو نہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کی سیرت اور کردار میں یتیموں غریبوں بے نواؤں کے ساتھ بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے یتیموں سے خصوصی شفقت کے پیش نظر آپ کو ابوالیتامی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ امام علی علیہ السلام کی عظیم شخصیت کا عکس تمام نما ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کی سیرت اور کردار میں یتیموں غریبوں بے نواؤں کے ساتھ بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے یتیموں سے خصوصی شفقت کے پیش نظر آپ کو ابوالیتامی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ علم و عرفان کا سمندر ہے اور یہ امام علی علیہ السلام کی عظیم شخصیت کا عکس تمام نما ہے۔ اور کردار علوی کو پرکھنے کا معیار بھی نہج البلاغہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی سکس کے ایجنٹ کی جانب سے نائب امام ولی فقیہ رہبر مسلمین جہان کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے میں اس فتنے کے سدباب کے لئے میدان میں آ رہا ہوں علماء کرام مدارس دینیہ تمام تر قومی تنظیموں اور خط ولایت فقیہ اور نظام ولایت و مرجعیت پہ یقین رکھنے والے اس فتنے کے خلاف حکمت و تدبر کے ساتھ میدان عمل میں آئیں۔ میں ملک بھر کے علماء کرام اور اکابرین ملت سے اپیل کروں گا کہ وہ اس فتنے کے سدباب کے لئے قیام کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11760