4

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کااجلاس ، فورتھ شیڈول ، مجالس عزا کے انعقاد پر مقدمات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

  • News cod : 12506
  • 05 مارس 2021 - 15:31
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کااجلاس ، فورتھ شیڈول ، مجالس عزا کے انعقاد پر مقدمات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
اجلاس میں حال ہی میںصوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پرمقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔احتجاجی جلوس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا اعلان علا مہ سبطین سبزواری پریس کانفرنس میں کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کااجلاس صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت صوبائی کیمپ آفس ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی ،جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی، نائب صدورشبیر نقوی،اطہر تقوی، مولانا رائے ظفر علی،صوبائی ترجمان مولانا ظفر عباس، ڈویژنل صدور مولانا غلام قاسم جعفری، قاسم علی قاسمی، عمران حیدرنقوی عرف گڈو شاہ اوردیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں حال ہی میںصوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پرمقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔احتجاجی جلوس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا اعلان علا مہ سبطین سبزواری پریس کانفرنس میں کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12506