5

دنیائے کیتھولک عیسائی رھنما پوپ کا عراق جانا خوش آئند ہے 

  • News cod : 12643
  • 06 مارس 2021 - 19:04
ممکن ہے اس ملاقات کے بعد پوپ ویٹیکن سٹی میں واپس جا کر سب کو تشیع کے روشن چہرے سے آگاہ کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سید کسراں ضلع راولپنڈی کے امام جمعہ سید علی بنیامین نقوی نے  اپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ دنیائے کیتھولک عیسائی رھنما پوپ کا عراق جانا اور مرجع تقلید تشیع جہان آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دامت برکاتہ العالیہ خوش آئند ہے

اور اس دورے کے اثرات تادیر رہیں گے اور دنیا پر اسلام کی بالادستی اور بالاخص تشیع کے روشن چہرے اور نظام مرجعیت کی طاقت کا اندازہ ہوگا

یورپ کے عیسائی باشندے فرانس کے عیسائی باشندے حتی دنیا میں جہاں جہاں عیسائیت موجود ہے اور اس بات کا انکار نہیں کہ یورپ کے بیشتر ممالک عیسائی مذہب کے پیروکار ہیں

اس دورے سے نوجوان نسل پر ایک اچھا اور مثبت اثر پڑے گا اور ممکن ہے اس ملاقات کے بعد پوپ ویٹیکن سٹی میں واپس جا کر سب کو تشیع کے روشن چہرے سے آگاہ کریں اور نظام مرجعیت کی طاقت کا بتائیں اور مسلمانوں کے حوالے سے جو سازشیں ھو رہی ہیں عالمی سطح پر تمام مذھبی رھنماوں کو آگاہ کریں کہ اسلام ایک پرامن دین ہے اسلام سلامتی کا دین ہے اور تشیع اسلام کا تابندہ چہرہ ہے اسلام کی بہترین تفسیر ہے یعنی اسلام کو اگر سمجھنا ہے تو تشیع کے زریعے سے سمجھا جائے آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کی جلالت ،ہیبت علمی رعب ،تقوی کی ہیبت اور پھر علی علیہ السّلام کے اس فرزند کے زریعے جو اسلام کا تعارف ہوگا وہ پرتاثیر ہوگا اثر رکھے گا اور انشاءاللہ امید قوی ہے کہ اس وزٹ کے بعد دنیائے کیتھولک میں ایک انقلاب برپا ہوگا اور انکی سوچ بدلے گی انشاءاللہ

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12643