8

امامؑ برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 12961
  • 09 مارس 2021 - 15:32
امامؑ برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دین اسلام کے سربلندی کے لیے خاندان رسالت نے عظیم اور قابل رشک قربانیاں دیں۔امام موسی کاظم علیہ السلام نے زندگی کا بیشتر حصہ اور آخری ایام حالت اسیری میں گزار کر حق و صداقت کی طرف داری کا بہترین درس دیاہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دین اسلام کے سربلندی کے لیے خاندان رسالت نے عظیم اور قابل رشک قربانیاں دیں۔امام موسی کاظم علیہ السلام نے زندگی کا بیشتر حصہ اور آخری ایام حالت اسیری میں گزار کر حق و صداقت کی طرف داری کا بہترین درس دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے طرز زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں حق گوئی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ وطن عزیز میں ہمارے ہزاروں بے گناہ اسیر ہیں۔ ان کی قربانیاں امام ہفتم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی طرح ہیں۔امام کے ماننے والوں کو ظلم و جبر کے حربوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔مکتب اہل بیت ع کے تحفظ کے لیے ظالم حکمرانوں کی سختیاں جھیلنا آئمہ اطہار علیہم السلام کے احکامات کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا دین و دنیا کی سرخروئی اطاعت رسول ﷺ. و آل رسول ﷺ میں مضمر ہے جن لوگوں نے اس نکتے کو سمجھ لیا اور اس پر ایمان لے آئے انہیں کبھی ذلت و رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ دنیاوی سختیاں عارضی اور اخروی زندگی پائیدار ہے۔دین کے بدلے دنیا اختیار کرنا خسارے کا سودا ہے اور مومن کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا۔

انہوں نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقعہ پر امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ اور محبان اہلبیت اطہار ع کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12961