27

مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبد الخبیر آزاد

  • News cod : 13317
  • 12 مارس 2021 - 18:32
مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبد الخبیر آزاد
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے راجن پور  میں استحکام پاکستان و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کی.

اس موقع پر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام راجن پور کے پرنسپل و نمائندہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان برائے ضلع راجن پور و ڈیرہ غازی خان موجود تھے.

انہوں نے اپنے خطاب میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا.

اس موقع پر مولانا عبد الخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام ہماری بقاء کا ضامن ہے۔
علامہ محمد تقی فاضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاکھوں قربانیاں دے کر اتحاد اور مضبوط قوت ارادی سے پاکستان بنایا تھا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

کانفرنس سے دیگر مسالک کے عمائدین نے بھی خطاب کیا. انہوں نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ پر زور دیا اور سب نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13317