6

تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے عقائد اور تقوی پر بھی توجہ دیں،آیت اللہ العظمی علوی گرگانی

  • News cod : 13908
  • 22 مارس 2021 - 17:38
تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے عقائد اور تقوی پر بھی توجہ دیں،آیت اللہ العظمی علوی گرگانی
"دانشگاہ آزاد" کے سربراہ جناب ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی نے آیت اللہ علوی گرگانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ آپ کا رابطہ جوانوں سے ہے اور نوجوان نسل ہر ملک کی قیمتی اور قابل فخر افرادی قوت ہوتی ہے۔ ان جوانوں کا مستقبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، “دانشگاہ آزاد” کے سربراہ جناب ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی نے آیت اللہ العظمی علوی گرگانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ آپ کا رابطہ جوانوں سے ہے اور نوجوان نسل ہر ملک کی قیمتی اور قابل فخر افرادی قوت ہوتی ہے۔ ان جوانوں کا مستقبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ؛ لہٰذا انہیں چاہئے کہ حصول علم کی خاطر رکھی جانے والی کلاسوں میں مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ شرکت کریں اوران سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔

انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے پہلو پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ جوانوں کے عقائد کو بھی مضبوط کریں اور ان کے اخلاقیات اور تقوی پر بھی توجہ مرکوز کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13908