10

اہل تقوی اور دوسروں کی مدد کرنے والے عظیم مراتب کے حامل ہوتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی

  • News cod : 14174
  • 25 مارس 2021 - 18:12
اہل تقوی اور دوسروں کی مدد کرنے والے عظیم مراتب کے حامل ہوتے ہیں، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی
آیت اللہ گرگانی نے مزید کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم(ص) سے فرمایا کہ میں نے آپ(ص) کو امن و امان کا ضامن بنایا ہے تاکہ لوگ امن و سکون سے زندگی بسر کریں۔ حضور اکرم (ص)کی بابرکت ذات امان نامہ ہے اور ان کے وصال کے بعد بھی جب تک امت استغفار کررہی ہو،اللہ تعالیٰ عذاب نازل نہیں کرے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیروی انتظامی جمہوری اسلامی (ناجا) کے کماندار نے آج قم المقدسہ میں درس خارج فقہ کے استاد حضرت آیت اللہ علوی گرگانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ ہر انسان کی اہمیت اس کے کردار کے مطابق ہوتی ہے۔ جس شخص کی کارکردگی جتنی سخت اور اہم ہوگی اسی حساب سے اس کا اجر اور صلہ بھی زیادہ ہوگا۔
انہوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال کے حوالے سے کہا: قرآن مجید نے اس نکتے کی جانب اشارہ کیا ہے کہ اے پیغمبر (ص) آپ کی امت کو بہتر امن و امان کی ضرورت ہےاگر امن و امان کی صورت بہتر نہ ہو تو لوگوں کو سکون اور رفاہ زندگی میسر نہ ہوگی۔

آیت اللہ گرگانی نے مزید کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم(ص) سے فرمایا کہ میں نے آپ(ص) کو امن و امان کا ضامن بنایا ہے تاکہ لوگ امن و سکون سے زندگی بسر کریں۔ حضور اکرم (ص)کی بابرکت ذات امان نامہ ہے اور ان کے وصال کے بعد بھی جب تک امت استغفار کررہی ہو،اللہ تعالیٰ عذاب نازل نہیں کرے گا۔ لہٰذا استغفار بھی ہمارے لئے امن و امان کا ضامن ہے۔
انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد نہ ہو تو ہماری کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ جو لوگ پرہیز گار اور اہل حقیقت ہیں اور دوسروں کی نصرت و یاری کو اپنا شیوہ بناتے ہیں ، وہ عظیم مراتب کے حامل ہوتے ہیں اور ہماری انتظامیہ(ناجا) ان دونوں اوصاف سے مالا مال ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14174